ایس اوپیز کے تحت ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دی جائے:میاں انجم نثار

0
39

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز کے تحت کم از کم 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ ریسٹورانٹ کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے۔ریسٹوران مالکان کے ساتھ ملاقات کے بعدا یف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نی صوبائی وزیر صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال کے ساتھ ملاقات کی اور زور دیا کہ وہ ریسٹورانوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے فوری تاریخ کا اعلان کریں، حکومت نے ریسٹوران مالکان کو کئی بار ریسٹورنٹ دوبارہ کھولنے کی یقین دہانی کروا چکی ہے مگر ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا ہے۔

Leave a reply