روس کا آواز کی رفتار سے تیز میزائل کا کامیاب تجربہ،امریکہ اوراتحادیوں کے لیے پیغام

ماسکو:روس کا آواز کی رفتار سے تیز میزائل کا کامیاب تجربہ ،اطلاعات کے مطابق روس نےصدر ولادیمیر پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر قطب شمالی میں آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے کروز میزائل تسرکون کا م کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ویلری گیراسیموف نے آن لائن اجلاس میں صدر ولادی میر پوتن کو بتائی ،انہوں نےکہا کہ بحیرہ اسود میں تعینات فریگیٹ ایڈمرل گورسکوف نے پہلی بار بحیرہ بیرنٹس میں ایک سمندری ہدف پر آواز کی رفتار سے تیز سفر کرنے والے “تسرکون”ہائپرسونک کروز میزائل کو داغاجس نے براہ راست ٹکرا کر ہدف کو تباہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ میزائل نے 450 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور 28 کلومیٹر کی بلندی پر اپنی انتہائی رفتار پر پہنچا انہوں نے مزید کہا کہ میزائل کی پرواز 4 منٹ 30 سیکنڈ پر محیط تھی اور میزائل 8 ماچ سے زیادہ کی ہائپر سونک رفتار تک پہنچا۔گیراسیموف نے کہا کہ سرکاری جانچ کے بعد تسرکون نظام کو روسی آبدوزوں اور جہازوں پر نصب کیا جائیگا۔

Comments are closed.