روس سے تیل کی درآمد پر پابندی :امریکی ایوان میں بھاری اکثریت سے منظور

0
40

روس سے تیل کی درآمد پر پابندی امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہوگئی-

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے حملے کے جواب میں روسی تیل اور توانائی کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے لیے امریکی ایوان میں ووٹنگ ہوئی جس میں قانون سازوں نے بھاری اکثریت میں اس پابندی کے حق میں ووٹ دیئے-

قانون سازی جو 414 کے مقابلے میں 17 ووٹوں سے منظور ہوئی، اب حتمی فیصلے کے لیے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ تاہم اس کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

سینٹ میں اکثریت پارٹی کے لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پہلے امریکی صدر بائیڈن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

یہ اقدام امریکی صدر کی جانب سے روسی توانائی کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے حکم پر دستخط کیے جانے کے ایک دن بعد ہی سامنے آیا ہے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کیا لیکن شاید یورپی ممالک روس کی توانائی کی درآمدات پر پابندی لگانے میں امریکہ کے ساتھ شامل ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اس پابندی کا مقصد روس پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ یوکرین جنگ بند کرے۔

روس کی بچوں کے ہسپتال پر بمباری،17 افراد زخمی،یوکرین کا دعویٰ

وائٹ ہاوس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر رہے ہیں، جس کا مطلب روس کا تیل امریکی بندرگاہوں پر قبول نہیں کیا جائے گا ہمارے اس اقدام سے صدر پیوٹن کو ایک بڑا دھچکا لگے گا۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے تیل اور گیس پر پابندی عائد کی گئی تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب امریکی انٹیلی جینس نے رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ روس پرامریکہ کی طرف سے پابندیاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو غضبناک کرسکتی ہیں ، جس کا مطلب روسی صدر کچھ بھی کرسکتےہیں‌-

امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کیا ہے،ترجمان پیوٹن

امریکی ’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو "برہم اور مایوس” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ "اپنی طاقت کو دوگنا کریں گے اور شہری ہلاکتوں کی پرواہ کیے بغیر یوکرین کی فوج کو کچلنے کی کوشش کریں گے وہ اور سی آئی اے کے تجزیہ کار نہیں جانتے تھے کہ پیوٹن یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے اور صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت کی جگہ ماسکو کی کٹھ پتلی قیادت کو کس طرح حاصل کر سکتے ہیں۔

پوتن غُصےمیں آگئے توتباہی مچادیں گے:امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

Leave a reply