راولپنڈی؛ سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

0
36

راولپنڈی؛ سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں قائم بے نظیر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی موت پر مشتعل لواحقین نے ہنگامہ آرائی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے غریب آباد سے 10 سالہ زخمی بچہ اسپتال لایا گیا، جو مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی اور بروقت طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔

ہل خانہ کے مطابق دس سالہ طلحہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے معمولی زخمی ہوا، جس کے بعد اُسے بے نظیر بھٹو اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ بچے کی موت پر لواحقین اسپتال میں مشتعل ہوئے اور توڑ پوڑ بھی کی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروس بند کی اور سیکیورٹی عملہ بھی موقع سے فرار ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
تاہم بعد ازاں انتظامیہ کی شکایت پر پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچی اور مشتعل مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کردیا، ہنگامہ آرئای کی وجہ سے اسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیلا اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Leave a reply