سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر پر کس ملک نے کھل کر حمایت کی؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم قائد کے موقع پر حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخرامام تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق، پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر صوبیہ کمال نے بھی شرکت کی جبکہ سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان و حریت کانفرنس کے قائدین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب کافی عرصہ بعد عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے، پچاس برس بعد یواین سکیورٹی کونسل میں ہماری بات سنی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے کھل کر ہمارے موقف کی حمایت کی ہے۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

فخر امام نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کی بنیاد ہی عدل و انصاف ہے، اس مسئلے پر حال ہی میں یو این سکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا اور دنیا کی طاقتور پارلیمانوں میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی، جس سے یہ مسئلہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ آج مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کشمیر کو خصوصی حیثیت اس وقت نہرو نے انٹرنل اریجمنٹ کے تحت دی، مودی کا یہ اقدام کشمیریوں کی نسل کشی و ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لئے ہے۔ ہندوستان حکومت کی جانب سے شہریت ایکٹ میں تبدیلی بھی اسی کا نتیجہ ہے.

یوم قائد،سفیر کشمیر، کشمیریوں کو نہ بھولے، بڑا اعلان کر دیا

Shares: