سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا؟ دپیکا پڈوکون نے وجہ بتادی

0
44

ممبئی: دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا تھا وجہ سامنے آگئی۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ سلمان خان وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مجھے بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیا میرے شوبز کیرئیر کی شروعات میں سلمان خان نے میری ماڈلنگ دیکھ کرفلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن میں فلم میں کام کرنے کے لئے تیارنہیں تھی۔

اداکارہ کے مطابق سلمان خان نے میری اداکاری کی صلاحیتوں کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب مجھے بھی نہیں پتا تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں بالی ووڈ میں سب سے فلم آفرکرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی۔

دپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ایسا ہوا کہ سلمان خان کوانکارکرنے کے 2 سال بعد میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

اس قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان نے دپیکا پڈکون کوبڑی اسٹارقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک کسی نے ایسی فلم آفرنہیں کی جس میں دپیکا اورمیں ایک ساتھ کام کرسکیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دپیکا کی فلم” گہرائیاں” اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا گیا تھا، جس نے کورونا کی وبا کے بعد کامیابیوں کے نئے ریکارڈز بنائے۔’گہرائیاں‘ میں دپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریا کاروا نے مرکزی کردارادا کیے ہیں مذکورہ فلم کی کہانی دپیکا پڈوکون اور ان کی کزن اننیا پانڈے کے منگیتروں کے گرد گھومتی ہے۔

ریشم سے بنا پورٹریٹ،کشمیری مداح کا سلمان خان کیساتھ محبت کےاظہارکا منفرد طریقہ

فلم میں دپیکا پڈوکون اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر کزن اننیا پانڈے کے بوائے فرینڈ سدھانت چترویدی سے عشق کرنے لگتی ہیں اور فلم میں کئی بولڈ رومانوی مناظر شامل ہیں بولڈ مناظر کی وجہ سے جہاں دپیکا پڈوکون پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں فلم کے ہدایت کار سمیت دیگر ٹیم کے لیے بھی نامناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

تاہم لوگوں کے بر عکس دپیکا پڈوکون کے والدین نے بیٹی کے بولڈ اور رومانوی مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کی ہیں دپیکا پڈوکون نے انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے والدین نے ان کی اداکاری اور بولڈ مناظر دیکھنے کے بعد ان پر اعتراض کرنے کے بجائے ان کی تعریفیں کیں اور ان پر فخر کیا۔

اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی فلم میں ان کے بولڈ مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کیں اور انہیں خوشی بھی ہوئی دپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ انہیں بولڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے شوہر سے اجازت کی ضرورت نہیں۔

آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

Leave a reply