سعودی عرب نے پاکستان کیلئے3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کردی

0
55

کراچی: سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں مزید مزید ایک سال کے لیے توسیع کردی۔اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے ڈپازٹ کروائے گئے 3 ارب ڈالر کے فنڈ کی مدت میں توسیع کردی، ڈپازٹس کی معیاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کےخصوصی حکم پر مدت میں توسیع کی گئی ڈیپازٹ مد ت میں توسیع سعودی عرب کی پاکستان کو فراہم کی جانے والی مدد کا تسلسل ہے، ڈیپازٹ مدت میں توسیع کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا ہے،ڈیپازٹ مدت میں توسیع کا مقصد پاکستان کی مشکل میں مدد کرنا بھی ہے سعودی مدد نے پاکستان کے پائیدار اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا،

 

ایک ہفتے میں زرمبادلہ کےذخائر32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزمزید کم ہوگئے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی دل سے قدر کرتے ہیں سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا سعودی عرب نے پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا ، سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی،پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے،

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اس حوالے سے سعودی ولی عہد سے بات ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین کئی شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔یاد رہے کہ نومبر 2021 میں سعودی فنڈ برائے ترقی ایس ایف ڈی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری

Leave a reply