شہباز گل کےہسپتال میں معمول کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر، شوگر نارمل

0
36

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے پمز ہسپتال میں معمول کے کلینیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا بلڈ پریشر، شوگر، نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے، شہباز گل کو سینے کا معمولی انفیکشن ہے، جس کی دوا دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ‏‏شہباز گل کو کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفے کی سہولت میسر ہے، ‏شہباز گل کو ہسپتال سے پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شہباز گل پر تشدد الزامات سے متعلق پولیس نےانکوائری شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں تفتیشی ٹیم سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی، پولیس نے تشدد الزامات پر بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے شہباز گل کے معاملے پر ڈاکٹرز کے بیان بھی لئے ہیں ،تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔نہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ فراہم کرسکتا ہے اور عوام بلا تصدیق کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے تاہم بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

Leave a reply