شہباز شریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کیس بند کیا یا نہیں ، نیب کی وضاحت آگئی

باغی ٹی وی : قومی احتساب بیورو نے بعض میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی انکوائری بند نہیں کی۔نیب نے شہباز شریف کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنسز معززاحتساب عدالت میں قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر دائر کئے ہیں جو اس وقت معزز عدالت مجاز میں زیر سماعت ہیں۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر شہباز شریف بول پڑے،نواز شریف کی تقریر پر رہے خاموش


نیب نے زیر سماعت مقدمات پر مبینہ طور پر اثر انداز ہونے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیر سماعت ریفرنسز کے میرٹس کے بارے میں قیاس آرائیوں کی بجائے معزز عدالت مجاز کے فیصلے کا انتظار کریں جو آئینی اور قانونی طریقہ کار ہے۔

Shares: