شہبازشریف کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہونے جارہا
باغی ٹی وی : شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بعد نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گرد بھی اپنا شکنجہ سخت کرنا شروع کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کو پہلے ہی ضمنی ریفرنس داخل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔میاں شہباز شریف خاندان کی خواتین اورچند دیگر اراکین کی عدم پیشی کے باعث ضمنی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ہدایت دے رکھی ہیں کہ اہم مقدمات (ہائی پروفائل) کو فی الفورمنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہبازسمیت کل 9 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے اور منی لانڈرنگ کے ریفرنسز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شہباز شریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت کو خوش آئند قرار دیا ہے .واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت منظور کرلی،فوادحسن فواد نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری تھے
فواد حسن فواد کی ضمانت پر شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
فوادحسن فواد کو10،10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، فواد حسن فواد کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے
فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈوکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں وزرات قانون و انصاف ,چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
فواد حسن فواد نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 15ماہ سےگرفتار کر رکھاہے،15ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، راولپنڈی میں واقع کیثراالمنزلہ پلازے سے کوئی تعلق نہیں







