بہت ہی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی قبول نہیں کی جاتی اسکو نہایت ہی بری نظر سے دیکھا جاتا ہے یا برا فعل سمجھا جاتا ہے لیکن کسی کے اگر دس افئیر ہیں تو وہ قبول ہیں۔جائز طریقے سے کسی رشتے کو بنانا غلط اور افئیرز ٹھیک؟ کسی کے بہت سارے افئیرز ہوں گے تو کوئی کچھ نہیں کہے گا لیکن اگر کوئی دوسری شادی کر لے گا تو اسے برا سمجھا جائے گا۔ ہم سب کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سب اپنے گھروں کی چار دیواری میں سب کچھ کرتے ہیں اور باہر اپنے عیب ظاہر نہیں کرتے لیکن کوئی اگر جائز طریقے سے کوئی رشتہ بناتا ہے یا دوسری شادی کرتا ہے تو اس پر ہم بول پڑتے ہیں۔صبا قمر نے مزید اس انٹرویو میں کہا کہ میں یہ نہیں سوچتی کہ لوگ کیا کہیں گے میں بول پٖڑتی ہوں جو بھی دل میں ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ صبا قمر کی حال ہی میں فلم کملی ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جا رہا ہے، انڈسٹری کا کوئی ایسا فنکار نہیں ہے جس نے صبا کی کملی میں تعریف نہ کی ہو۔ ساتھ ہی ساتھ ان کا ڈرامہ فراڈ بھی چل رہا ہے جس میں بھی وہ ایک بہت ہی دلچپسپ کردار میں نظر آرہی ہیں۔