ریاض: بہت جلد قطرسے صلح کی خوشخبری سنائیں گے ،اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ کویت اور امریکا کی کوششوں سے قطر اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس عزم کا اظہارکرتے ہوئے خوشخبری سنائی ،سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان لکھتے ہیں کہ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت سعودی عرب اور قطر کو قریب لانے کے لیے کویت اور امریکا کی کوششوں کو سراہتی ہے۔
ننظر ببالغ التقدير لجهود دولة الكويت الشقيقة لتقريب وجهات النظر حيال الأزمة الخليجية، ونشكر المساعي الأمريكية في هذا الخصوص، ونتطلع لأن تتكلل بالنجاح لما فيه مصلحة وخير المنطقة.
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) December 4, 2020
اس سے پہلے کویتی کے وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کے میں اہم موڑ آگیا ہے۔
یاد رہے کہ 2017ء میں سعودی عرب اور قطر میں تنازعے کے بعد متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے بھی دوحہ کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے تھے۔
اس سے قبل عرب میڈیا نے خبر دی تھی کہ سعودی عرب اور قطر 3 سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ابتدائی معاہدہ کر لینے کے قریب تر پہنچ گئے ہیں۔








