لاہور میں سالانہ ’سنی کانفرنس“ کا انعقاد

تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک صراط مسقیم کے زیر اہتمام محمود بوٹی لاہور میں سالانہ ’سنی کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت حضرت پیر سید محمد عبد الشکور شاہ نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ  ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا۔ صیح العقیدہ انسان ہی کامیاب زندگی بسر کر سکتا ہے۔ اعتقادی بگاڑ نماز، روزے، حج، زکو جیسے اعمال صالحہ کوبرباد کر دیتا ہے۔ اسلام دشمن قوتوں کا اولین ھدف مسلمانوں کے نظریات کوخراب کرنا ہے۔ نظریات کی تبدیلی کے بعد اُمت مسلمہ کو کنٹرول کرنادشمنانِ اسلام کے لیے بہت آسان ہوجاتا ہے۔راسخ العقیدہ مسلمان بڑا باہمت اور طاقتور ہوتا ہے۔ غلبہ اسلام کے لیے عمل پیہم سے پہلے یقین محکم بہت ضروری ہے۔ دور صحابہ رضی اللہ عنھم ہو جب جبریہ، قدریہ، خوارج، روافض جیسے فرقے بن گئے۔ تو اہل حق کی پہچان اھل سنت کے لقب سے ہوئی ہیں۔کانفرنس میں علامہ مظہر اقبال نورانی، علامہ صفدر عباس جلالی، چوہدری عبد الحفیظ ودیگر نے شرکت کی۔

Comments are closed.