مزید دیکھیں

مقبول

مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس...

گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

امریکا میں ایک ڈیلیوری ڈرائیور پر گرم مشروب گرنے...

ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) چوکی...

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 19، اقلیتوں کی 3، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21، اقلیتوں کی 4 نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24، اقلیتوں کی 3 نشستوں جبکہ سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2، اقلیتوں کی ایک نشست پر ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے،یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں،مخصوص نشستوں سے اراکین کی معطلی کے بعد اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کے اراکین کے نمبرز تبدیل ہو گئے ہیں.

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی نشستیں 119 سے کم ہو کر 105 ہو گئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی نشستیں 72 سے کم ہو کر 67 ،جے یو آئی کی نشستیں 10 سے کم ہو کر 7 ہو گئی ہیں ،قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی 84 نشستیں اور ایم کیو ایم کی 21 نشستیں برقرار ہیں، قومی اسمبلی میں ق لیگ کی پانچ اور استحکام پاکستان پارٹی کی چار نشستیں برقرار رکھی گئی ہیں،ایم ڈبلیو ایم،بی این پی اور مسلم لیگ ضیا کی ایک ایک نشست برقرار ہے

اسپیکر سندھ اسمبلی کو الیکشن کمیشن کا مراسلہ موصول ہو گیا،سندھ اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر کامیاب تین ارکان کی رکنیت معطل ہونگی ،اعلی عدالت کے حکم بعد الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی حصے میں آنے والی مخصوص نشستوں پر کامیاب کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا،سندھ اسمبلی میں مخصوص نشست پر کامیاب پی پی پی کی سمیتا افضال کی رکنیت معطل کی گئی،متحدہ قومی موومنٹ کی مسرت جبین کی رکنیت معطل کی گئی، مخصوص نشست پر کامیاب پی پی پی کے سریندر ولاسائی کی رکنیت بھی معطل کی گئی،الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹفکیشن جاری کردیا

واضح رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو اپنا مینڈیٹ واپس لینے کیلئے یہ اعتراف کرلینا چاہئیے کہ الیکشن والے دن بہت بڑی فاش غلطی ہوئی,عدالتی فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں ہیں، اب حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگی، خیبرپختونخوا سمبلی سے مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا،ہم نے کہا تھا صدارتی الیکشن نہ کروائیں ،عدلیہ پر اعتماد ہے درخواست ہے کہ باقی کیسز بھی اٹھائے جائیں،شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیٹیں دوسری پارٹیوں کو اٹھا کر دے دی گئیں، ہمارے پاس انتخابی نشان نہیں تھا مگر پھر بھی 180 سیٹیں ہم جیت گئے، ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، گھروں پر چھاپے مارے گئے، اسلام آباد کی تینوں سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتیں، مگر کٹھ پتلیوں کو ایم این اے بنا دیا گیا ہے،

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan