سابق مس یونیورس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

باغی ٹی وی : سابق مس یونیورس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے فنکار اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے ذریعے رابطے میں ہیں تاہم اب سشمیتا سین نے بھی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک لائیو سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے
https://www.instagram.com/p/B_onpBeBvGX/?igshid=p228f888t6r0
اس لائیو سیشن کے دوران ان کے مسلمان مداحوں نے ان سے قرآن پاک کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اپنے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا انسٹاگرام پر لائیو چیٹ سیشن کے دوران سشمیتا سین کی بیٹیاں اور ان کے دوست بھی موجود تھے اور سشمیتا سین کی ایک بیٹی نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ ’سورۃ العصر‘پڑھی

اسی سیشن کے دوران ملتان کے ایک مداح نے سشمیتا سین سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئیں گی؟ اور کہا ہم آپ کا انتظار کررہے ہیں تو اداکارہ نے جلد ہی پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا امید کرتی ہوں جلد آؤں گی سشمیتاسین نے مزید کہا کہ وہ تین بار کراچی آچکی ہیں اور تینوں بار انہیں بے حد محبت ملی تھی تاہم انہیں پاکستان آئے طویل عرصہ بیت چکا ہے

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب سشمیتا سین نے سورہ العصر کی تلاوت کی ہو اس سے قبل بھی ایک تقریب میں اداکارہ سشمیتا نے قرآن پاک کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرکے تقریب میں موجود تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ئی تھی

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا پچھلے دو سال سے قرنطینہ میں ہوں سونالی باندرے

Shares: