کابل: طالبان نے خواتین صحافیوں کو میڈیا پر آنے کی اجازت دے دی

کابل میں طالبان نے خواتین صحافیوں کو میڈیا پر آنے کی مکمل اجازت دی ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : طالبان کے دارلحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالتے ہی زیادہ تر چینلز نے خواتین اینکرز کو ٹی وی سکرینوں سے ہٹا دیا تھا تاہم اب افغانستان کے بڑے نشریاتی ادارے میں طلوع نیوز کے پروگرام میں خاتون اور طالبان مہمان کو دیکھا جاسکتا ہے-

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک خاتون اینکر کو طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے یہ تصویر طلوع نیوز کے ایک سینیئر عہدیدار کی جانب سے شئیر کی گئی ہے۔

طالبان کے کنٹرول سنھالتے ہی سب سے زیادہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کی جا رہی ہے گزشتہ روزطالبان کے ایک مقامی وفد نے خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات کی اور خواتین ڈکٹرز اپنی ڈیوٹیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے کہا کہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں انہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہو نا چاہیئے دوران ملاقات طالبان نے خواتین کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی –

افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا کھیل جاری رکھیں طالبان اس کی حمایت کریں گے ترجمان طالبان

بی بی سی کے مطابق نوے کی دہائی میں طالبان کے دور میں افغانستان کے شہروں میں خواتین کو اپنے گھروں سے بغیر محرم نکلنے پر سخت پابندی تھی اور اسی وجہ سے اب بھی طالبان کے زیر کنٹرول شہروں میں خواتین اپنے گھروں سے نکلنے سے ڈرتی ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے غیرفوجی حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا،عوام کے رش کی وجہ سے امریکی فوجی پورا ائیرپورٹ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، طالبان نے سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان بھی کر دیا ہے طالبان نے زور دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کام پر واپس آ جائیں-

تین دن کی تاخیر کے بعد ، ٹریفک پولیس پورے افغانستان میں کام پر واپس آگئی۔ طالبان نے پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو انہوں نے تمام سرکاری ملازمین سے کہا کہ وہ اپنی ملازمتوں پر واپس آ جائیں جس کے بعد ٹریفک پولیس واپس کام پر آ گئی-

طالبان کی خواتین ڈاکٹرز کو اپنی ڈیوٹیاں جاری رکھنے کی ہدایت

افغانستان کے تمام صوبوں پر قبضے کے بعد ، طالبان کے سیاسی نائب ، ملا عبدالغنی برادر کا پیغا م جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ تمام مرد اور خواتین سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں پر واپس آنا چاہیے ،وہ عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔ لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ہر چیز کو معمول پر لانے اور لوگوں کو مصروف رکھنے کے لیے ننگرہار ، ہرات ، بلخ اور دیگر شہروں کی ٹریفک پولیس اپنے فرائض پر واپس آ گئی ہے اور صبح کے وقت کابل شہر کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے-

Comments are closed.