تربیلا ڈیم میں تقریباً 10 ارب ٹن گارا جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران سامنے آیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بریفنگ دیتے ہوئے واپڈا حکام نے بتایا کہ گاد کی وجہ سے پاکستان کے دوسرے بڑے ذخیرے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جمع ہونے والی گارا اب ڈیم کے کنارے سے صرف چار میل کے فاصلے پر ’پہاڑ‘ کی شکل اختیار کر لی ہے

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گارا کا یہ پہاڑ 1974 میں ڈیم کے کنارے سے 14 میل دور تھا جو اب 10 میل آگے آگیا ہے، مستقبل میں گارا کا یہ پہاڑ کسی جھٹکے کی صورت میں ڈیم کی خارجی سرنگوں کو بند کر سکتا ہے۔ گاد کی وجہ سے ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 90 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ سے کم ہو کر 50 لاکھ 80ہزار ایکٹر فٹ رہ گئی ہے۔ واپڈا نے اس گاد اور گارا کی صفائی کے لیے امریکی اور جنوبی افریقی ماہرین سے رابطہ کیا لیکن اس کام کی لاگت قابل عمل نہیں تھی۔

سینیٹرز کے سوالات کے جواب میں واپڈا حکام نے کہا کہ گارا اور گاد کی جانچ باقاعدگی کے ساتھ ہر 4 سے 6سال بعد کی جاتی ہے، بتایا گیا کہ ڈیسلٹنگ یعنی گارا کی صفائی کے عمل پر اتنی زیادہ لاگت آرہی ہے کہ اس رقم سے اسی سائز کا نیا ڈیم تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ ٹکنیکل اسٹڈیز کی بنیاد پر سامنے آنے والا سب سے بہتر آپشن آؤٹ لیٹ پوائنٹس کو بلند کرنا تھا تاکہ ڈسچارج ٹنلز بلاک ہونے کی صورت میں بھی ڈیم فعال رہے۔ سینیئر حکام کے مطابق یکم اکتوبر کو گارا کی نقل و حرکت کی وجہ سے ڈیم کی ٹنل-5 کو ’ناگزیر حفاظتی اقدامات‘ کے طور پر 33 ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز
قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم
اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد
تقریباً چار میل لمبا گارا کا پہاڑ ٹنل کے آف ٹیک پوائنٹس کے اتنا قریب تھا کہ معمولی زلزلے کی صورت میں ٹنلز کو بلاک کرسکتا ہے۔ کیونکہ پانی کے ساتھ آنے والی مٹی کو روکنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے، اس لیے ٹنل سے پانی کے اخراج کی سطح کو اونچا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بلاک ہونے کی صورت میں بھی اونچے مقامات سے پانی کا اخراج کیا جا سکے۔ کمیٹی ارکان نے ڈیم سے گارا ختم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاد کے ایک خاص حد تک بہاؤ کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں کیونکہ یہ زمین کی زرخیزی کا باعث بھی بنتی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت آبی وسائل سے کہا کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے قلیل اور طویل مدتی اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کرے۔

Shares: