والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے

0
49

والدین اپنے 5 سالہ بچے کو بے دھیانی میں غلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے-

باغی ٹی وی :امریکی ریاست فلوریڈا کے پارک لیکس ایلیمنٹری اسکول کے اساتذہ کو 5 سالہ بچہ ملا جسے اسکول میں کوئی نہیں جانتا تھا اور نہ ہی یہ بچہ ان کے اسکول میں داخل تھا۔

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کی تصویر اپنے سوشل میڈیا سے شیئر کر دی تاکہ کوئی ان کو بچے کے والدین کی شناخت میں مدد کر سکے یا بچے کو پہچان کر ان سے رابطہ کر سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ایک کار بچے کو اسکول کے دروازے پر چھوڑ کر تیزی سے فراٹے مارتی ہوئی آگے بڑھ گئی، بچے کا اس اسکول سے کوئی تعلق نہیں تھا نہ ہی یہاں اسے کوئی جانتا تھا۔

برطانوی بادشاہ چارلس کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے بچے کو چائلڈ پروٹیکٹو انویسٹیگیشن کی حفاظت میں دے دیا گیا تاہم بچہ اپنے والدین کے حوالے سے کوئی بھی معلومات نہ دے سکا-

بعد ازاں پولیس 5 سالہ بچے کے والدین کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس غفلت پر پولیس کی جانب سے غیرذمیواری کا مظاہرہ کرنے والے والدین پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا کہ نہیں۔

سیلاب:اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا

Leave a reply