وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں جن میں آیانا ہولڈنگ کے چیئرمین عبداللہ بن لہیج اور محمد ہلال بن تراف المنصوری، چیئرمین ناد الشیبہ ہولڈنگ شامل ہیں۔
انہوں نے موجودہ اقتصادی شراکت داری کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے طریقے تلاش کیے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ریئل اسٹیٹ کی ترقی کے شعبوں کو شامل کرنے کے لیے مزید تنوع کی تلاش کی۔انہوں نے ان مسابقتی فوائد پر روشنی ڈالی جو پاکستان کو اعلیٰ منافع اور پائیدار ترقی کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی منزل بناتے ہیں۔وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو ان کے سفر کے ہر مرحلے میں معاونت کرنے بشمول مارکیٹ ریسرچ، ریگولیٹری رہنمائی، سرمایہ کاری کی سہولت، سرمایہ کاری کے بعد کی مدد اور ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانے میں SIFC کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے معاشی نقطہ نظر میں بہتری دیکھ رہے ہیں ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض کی توقع ہے. پاکستان نیا قرض حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کی کرنسی آخر کار مستحکم ہو گئی ہے، اگلے سال تک مہنگائی شرح سنگل ہندے پر آنے کی امید ہے، 3 ارب ڈالر کا موجودہ پروگرام اپریل میں ختم ہو رہا ہے، موجودہ پروگرام اگلے پروگرام پر غور کے لیے مددگار رہا،6 ارب ڈالر قرض کے اعدادوشمار ایک اندازے سے زیادہ ہیں، اگلے ماہ آئی ایم ایف مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا، مشن کی آمد پر قرض کی حتمی تفصیلات کا تعین کیا جائے گا، پاکستان کا ٹیکس اور توانائی شعبوں میں اصلاحات کا ایجنڈہ ہے ، اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے کم از کم تین سال کی مدد درکار ہوگی، بیرون ملک سے پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال ترسیلات زر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری