موٹر سائیکل سوار جاں بحق (اے پی پی) بولان کے علاقے ڈھاڈربائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہے،پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز ڈھاڈر بائی پاس کے قریب پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل کو اچانک ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پک اپ ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے،پولیس نے نعش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Shares: