دو بچیوں سے زیادتی کی کوشش، والد کی درخواست پر پولیس نے کیا قدم اٹھایا؟

0
58

دو بچیوں سے زیادتی کی کوشش، والد کی درخواست پر پولیس نے کیا قدم اٹھایا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دو کمسن بچیوں سے زیادتی کی کوشش پر دکاندار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، بچیوں کے والد نے دکاندار کے خلاف تھانے میں درخواست دی تھی.

پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر دو بچیوں کے ساتھ نا زیبا حرکات اورمبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں دکاندار کو گرفتار کرکے تھانہ کیچی بیگ منتقل کیا گیا ہے، قمبرانی روڈ پر واقع ازبک بازار میں ملزم کی دکان ہے،

پولیس کے مطابق دکاندار کے خلاف کارروائی کی درخواست بچیوں کے والد نے دی تھی، انہوں نے درخواست میں الزام لگایا کہ جب بچیاں دکان میں خریداری کے لئے گئیں تو ملزم ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کراچی کے علاقے قائد آباد میں 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی ، سفاک درندے پر اہلیان علاقہ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،

قائدآباد تھانے کی حدود نیو مظفر آباد کالونی مکی مسجد کے قریب 5 سالہ معصوم بچی الف نامی کو گلی میں اکیلا کھیلتے ہوئے دیکھ کر سفاک درندہ بچی کو قریبی مسجد کے واش روم میں لے گیا ، قریب موجود دکاندار نے شک گزرنے پر پیچھا کیا تو ملزم مسجد کے واش روم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا.

دکاندار نے شور مچا کا اہل محلہ کو اکٹھا کیا اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. ملزم کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی، بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا.

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

بعد ازاں بچی کے ماموں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

قبل ازیں جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شہریوں نے بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پکڑ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالا اوباش شہریوں کےہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے نوجوان کی خوب پٹائی کی، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور درخت سے باندھ کر منہ کالا کیا،

بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، شہریوں کا الزام تھا کہ ملزم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اسے بچوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا ہے

Leave a reply