پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اچھی خاصی سُنا دیں۔

باغی ٹی وی : اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اور اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے اعتراف اور تعلقات کے انکار کے حوالے سے کچھ مداح پریشان بھی دکھائی دیئے اور ناراض بھی دکھائی دیئے-

اور ہانیہ کے انکشاف کے عاصم محض اُن کے ایک اچھے دوست ہیں مداحوں نے عاصم اظہر سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے فیس بک پر ’جسٹس فار عاصم اظہر‘ کے نام سے ایک ایونٹ تخلیق کیا تھا جس کے ذریعے لوگوں کو ہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرے کی دعوت دی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کا وقت اتوار کی شام 5 بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔

ہانیہ نے ’جسٹس فار عاصم‘ نامی احتجاج کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مذاق میں انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ احتجاج کرنے والوں کیلئے کھانا کیا بناؤں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریرہ مرزا نامی صارف نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔


صارف نے ہانیہ کے اس مذاق کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ اپنی شخصیت کی سب سے کم ترین سطح دکھا رہی ہیں جو ایک مقبول ترین اداکارہ کو زیب نہیں دیتا یہ اداکارہ کا عوام میں مقبول ہونے اور سستی شہرت کا ایک طریقہ ہے-

اس تنقید پر ہانیہ بھی چُپ نہ رہیں اور صارف کو کرارا جواب دیتے ہانیہ نے لکھا کہ شخصیت کی نچلی سطح ظلم کے ساتھ کھڑا نہ ہونا ہے۔
https://twitter.com/realhaniahehe/status/1287554298314801154?s=20
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں عوامی رائے رکھنا، تشدد، بدسلوکی، دھونس، کم عمر کی شادی، جانوروں پر ظلم، عدم مساوات یہ سب ایک شخصی برائیاں ہیں، میرا مزاح نہیں۔

عاصم اظہر کو ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر کو ٹیگ کیا اور سوال کیا کہ عاصم کو خودکشی کیلئے اکسانے کیلئے آپ نے کیا کیا؟

ہانیہ نے اس صارف کی بھی خوب کلاس لی ہانیہ نے لکھا کہ خودکشی کوئی مزاحیہ لفظ نہیں ہے، نہ آپ مزاحیہ ہیں نہ ہی میں ہنس رہی ہوں۔


اداکارہ نے فضول باتیں دماغ میں نہ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ میرا مزاح آپ سے بہتر ہے، مزاحیہ میمز اور تبصروں کو سراہتی ہوں لیکن اپنی فضول باتیں اپنے تک ہی رکھیں اور بہتر ہوگا کہ اپنی دماغ سے بھی نکال دیں-

ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

Shares: