نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل سے تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے، اسفند یارولی خان
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی خان نے کوئٹہ بلیلی میں پولیس پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور پختونخوا میں پولیس اور عوام کو نشانہ بنانا خطرناک حالات کی عکاسی کررہا ہے۔ پرسوں دہشتگردوں نے حملوں کا اعلان کیا، آج پولیس اور عوام کو نشانہ بنایا گیا۔آخر کب تک اس جنگ میں معصوم جانیں قربان ہوتی رہے گی، اس جنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
ان کاکہنا تھا کہ آج بھی کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے۔سوالات اٹھیں گے کہ اگر سیکیورٹی تھریٹ تھا تو بارود سے بھرا رکشہ کوئٹہ کیسے پہنچا؟ خودکش حملہ آور کہاں سے پہنچا اور کس نے پہنچایا؟ کیا عوام کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے گئے تھے؟ اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ان سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے تو معصوم جانوں کا ضیاع اسی طرح جاری رہے گا۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کریں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
لڑکا ایک لڑکیاں پانچ،سب بنانا چاہتی تھیں ایک ہی لڑکے کوبوائے فرینڈ،ہوئی لڑائی،پھٹے کپڑے