بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے اساتذہ کی ملازمت سے چُھٹّی ،کرونا سے زیادہ تباہ کن فیصلے سے پریشانی کی لہردوڑگئی

کوئٹہ:بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے اساتذہ کی ملازمت سے چُھٹّی ،کرونا سے زیادہ تباہ کن فیصلے سے پریشانی کی لہردوڑگئی،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے بھی کئی رنگ ہیں کہیں یہ جس انسان میں منتقل ہوجائے یاتو اسے قبرکی گھاٹیوں تک پہنچا دیتا ہے یا پھربسترمرگ پر لٹا دیتا ہے

کرونا وائرس کے اس کے علاوہ بھی رنگ اورڈنگ ہیں ، کہیں یہ معاشی تباہی کا سبب بن رہا ہے تو کہیں یہ بڑے بڑے محکموں کی بقا کا مسئلہ بن رہا ہے ، کہیں یہ ایک ہی باپ کی اولاد کے خون سفید کررہا ہے تو کہیں یہ غریبوں کا خون نچوڑرہا ہے

ایسے ہی اس کے اثرات پاکستان کے چاروں صوبوں میں پھیلتے جارہے ہیں، بلوچستان میں کمیونٹی سینٹروں پرغریب بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے قائم بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے سینٹروں کے چلانے والے کے لیے ایک انتہائی تکلیف دہ حکم بن کرگررہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کی طرف سے علاقوں میں قائم کمیونٹی سینٹروں کے اساتذہ کونوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے ، اس اطلاع کے موصول ہونے کےبعد غریب اساتذہ بہت پریشان ہیں اورحکام سے پوچھ رہے ہیں کہ بتایا جائے ان کا اس وبا کے پھیلاومیں کیا قصورہے

Comments are closed.