برطانوی سیکرٹری خارجہ کا نگران وزیراعظم سے رابطہ

وزیراعظم نے عزم کیا کہ زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا
0
73
anwar kakar n pm

برطانیہ کے سیکرٹری برائے خارجہ جیمز کلیورلی نے نگران وزیراعظم انوارالحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،

جیمز کلیورلی نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی،برطانوی سیکریٹری خارجہ نے دہشتگرد حملوں میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا،جیمز کلیورلی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جیمز کلیورلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ،نگران وزیر اعظم نے یکجہتی کے اظہار پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے عزم کیا کہ زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، انوار الحق کاکٹر نے دہشت گردی کی لعنت کا صفایا کرنے کے لیے اپنی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکا بازار میں ہوا، لوگ جلوس کے لیے جمع ہو رہے تھے، اس دوران دھماکا ہو گیا ,دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں،کئی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں,

دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کا مقدمہ کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس سٹیشن میں نا معلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے،سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ابھی کوئی گرفتاری نہیں کی گئی، بلوچستان میں مستونگ دھماکے میں 52 افراد کی ہلاکت کا تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ اور سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے

دوسری جانب امریکہ، سعودی عرب اور کویت نے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ،واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ نے متاثرہ پاکستانی خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ،تمام شہری بلاخوف و خطر اپنے عقیدوں پر عمل کے مستحق ہیں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

ہ مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

Leave a reply