دوران عدت نکاح نامنظور، بشریٰ بی بی کی گاڑی کو شہریوں نے گھیر لیا

0
140
bushra

اڈیالہ جیل کے باہر شہریوں کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف نعرے بازی کی گئی

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تو شہریوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کی گاڑی کو گھیر لیا ،شہریوں کی جانب سے بشری بی بی کی گاڑی کے آگے شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کرنے پر فوری کاروائی کی جائے،

آج بشرٰی بی بی کی عدالت میں پیشی کے دوران تین مختلف مقامات پر ان کی گاڑی کو گھیر کر جادو ٹونا نامنظور، عدت میں نکاح نامنظور وغیرہ کے نعرے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، بشریٰ بی بی عدالت پیش ہونے کے لئے گئی تھین، بشریٰ بی بی کی شوہر عمران خان سے ملاقات بھی ہونی تھی،

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی مقامی عدالت میں دوران عدت نکاح پرعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر بشریٰ بی بی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر نعرے لگائے گئے، اس موقع پر وہ پولیس کہاں چلی گئی تھی جو پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے میں اتنی چوکس ہے؟ ایسا لگتا ہے اس واقعے کے پیچھے پنجاب پولیس اور پنجاب انتظامیہ کا ہاتھ ہے

شریف برادران کے کیسز میں نیب اب سہولت کار بن گئی ہے،لطیف کھوسہ
اڈیالہ جیل میں کیسز کی سماعت کے بعد عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر ایک ڈرامہ رچایا گیا لیکن اس ساری صورتِ حال کے باوجود بھی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے،لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں القادر ٹرسٹ کیس ختم ہو گیا ہے، عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے،آج سماعت ہوئی تو ہم نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عمران خان کا عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا،

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ این سی اے نے خود 35 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجے، 190 ملین پاونڈ کی رقم سیدھا سرکاری خزانے میں آئی ہے ہم پہلے دن سےکہہ رہے ہیں کہ این سی اے نے رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجی اور القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ سے چیئرمین پی ٹی آئی کا براہِ راست کوئی تعلق نہیں، نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا ہے، شریف برادران کے کیسز میں نیب اب سہولت کار بن گئی ہے، نوازشریف کو اقامے پر نہیں نکالا گیا، 10 والیمز موجود ہیں، منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسحاق ڈار کا بیان آن ریکارڈ ہے، سائفر کیس میں کل چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں، نگراں حکومت اگر کسی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے،خان صاحب نے بتایا ہے کہ کل نیب کی چار رکنی ٹیمیں آئیں تھی دو سے تین سوال پوچھنے کے علاوہ کچھ نہیں پوچھا اور میرے ساتھ گپ شپ لگا کر چلے گئے

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

Leave a reply