مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر کی دی اجازت

0
201
cm maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی اورپنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس کاآغاز بھی کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔سرگودھا ہسپتال میں ہارٹ ٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگرمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،

واضح رہے کہ دو دن سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر جاتے وقت ٹریفک بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب اب ہیلی کاپٹر سے دفتر جائیں گی، چوبیس گھنٹے بعد مریم نواز نے اس خبر کی تردید کی کہ یہ جھوٹ ہے تا ہم چوبیس گھنٹے تک سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کڑی تنقید کی جاتی رہی کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر اعتراض کرنے والے آج خود ہیلی کاپٹر پر سفر کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں، عمران خان جب وزیراعظم تھے تو بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر پر جاتے تھے جس پر مریم نواز نے اس وقت کڑی تنقید کی تھی.

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

Leave a reply