کرونا سے بچاؤ کیلیے اے سی کا استعمال ترک کر دیں، وزیراعلیٰ کی شہریوں سے اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے اے سی کا استعمال ترک کر دیں
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا سے بچنے کے لئے اے سی کا استعمال نہ کریں اور گھروں میں تازہ ہوا آنے دیں، ٹھنڈک اور نمی سے بچیں
ادھو ٹھاکرے کا مزید کہنا تھا کہ ریاست نے کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے ہیں، ان پر عمل کریں،آپس میں فاصلہ رکھیں، کم از کم 3 فٹ کا فاصلہ ہونا چاہئے، ہسپتالوں میں رش نہ کریں. کسی کے مرنے کی وجہ سے تدفین میں 20 سے زائد لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں. کرونا سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں، اگر گھروں سے باہر نکلیں گے تو کرونا دشمن تمہارے گھروں میں داخل ہو جائے گا.
ریاست میں کھانے پینے کی دکانیں کھلی ہوں گی، دودھ دہی اور جانوروں کے چارے کی دکانیں بھی کھلی ہوں گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ہزار روپے جرمانہ یا 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے.
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 88 مریض سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 694 ہو گئی ہے
بھارت کی 25 ریاستوں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اب تک 11 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، بھارت کی ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں.








