کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ریڈ لائن بس منصوبہ کی تعمیر کے دوران بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے-
باغی ٹی وی : جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ریڈ لائن بنائے جانے کے دوران بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست کی سماعت کی-
عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، شیخ رشید
درخواست گزار شاہ نواز ایڈووکیٹ اور محسن عباسی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 30 ہزار سے زائد درخت کاٹے جارہے ہیں اور اب تک 2 ہزار درخت کاٹ دیئے گئے ہیں، حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اگر مزید درخت کاٹے گئے تو ماحول خطرناک ہو جائے گادرختوں کی کٹائی فوری روکی جائے، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ فی الحال حکم امتناع جاری نہیں کریں گے، ریڈ لائن بھی تو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بن رہی ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار
عدالت نے چیف سیکریٹری، سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر جنگلات، محکمہ تحفظ جنگل حیات، ڈی سی ملیر،کورنگی، ایڈ منسٹریٹر کراچی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سی ای او ملیر کنٹونمنٹ بورڈ اور سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔