گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر کارروائی کے دوران جوس فیکٹری مالکان نےحملہ کر دیا اور عملہ یر تشدد کے بعدغمال بنا لیا.
گوجرانوالہ کے علاوقہ اصغر کالونی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت جوس کیمیکلز،کھلے رنگوں اور مصنوعی فلیورز سے تیار کرنے پر کارروائی کی تو دوران آپریشن فیکٹری مالکان و عملے نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر دھاوا بول دیا،ٹیم پر فیکڑی مالکان نے تشدد کیا یرغمال بنا لیا،ترجمان ڈاکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ اصغر کالونی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر دوران کارروائی جوس فیکٹری مالکان نے حملہ کر دی ،ٹیم پر تشدد کے علاوہ سرکاری ملازمین کے موبائل فون اور سرکاری دستاویزات چھین کر یرغمال بنا لیا.
ناقص جوس تیار کرنے کی ریکارڈ ویڈیوبھی زبردستی ڈیلیٹ کر دی گئی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پولیس کی مدد سے ٹیموں کو بازیاب کروایا گیا۔ فیکٹری مالکان سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتارکر لئے گئی ہیں
علاوہ ازیں ڈی جی فوڈاتھارٹی ۔شعیب جدون نےجعلسازوں کیخلاف عوام سے اپیل کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں عوام سےمضر صحت اشیاء خورونوش تیار کرنیوالے کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کو دینے کی درخواست کی ہے.ڈی جی فوڈاتھارٹی نے شہر سے دور گاؤں چیڈواں میں بھینسوں کے باڑے میں چھپ کر جعلی بوتلیں تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا اور 33ہزار لیٹر جعلی بوتلیں اور کھلا تیار محلول برآمد کر لیا.شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق گندے پانی، مضر صحت کیمکلز اور کھلے ممنوعہ رنگوں سے معروف برانڈز کے تمام فلیورز تیار کیے جا رہے تھے۔ مکھیوں مچھروں کی بھرمار، انتہائی بدبودار پروڈکشن ایریا اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔