حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کی طرف سے پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس لے لی۔
باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا ٹوئتر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور مجھے تھوڑی دیر پہلے معلوم ہوا کہ ایف آئی اے نے پی ای سی اے ایکٹ 2016 کے بارے میں آئی ایچ سی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے تاکہ ایکٹ کے سیکشن 20 کو بحال کیا جائے۔
The Prime Minister and I learned a short while ago that FIA has filed a petition in SC against the IHC Judgement regarding PECA Act 2016 to seek restoration of section 20 of the Act.1/3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 7, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ پٹیشن فوری طور پر واپس لے لی جاتی ہے، کیونکہ یہ حکومت کی بیان کردہ پالیسی اور آزادی اظہار کو یقینی بنانے کے اصول کے خلاف ہے وزیر اعظم نے اس درخواست کے دائر ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
Please note that this petition stands withdrawn immediately, as it is squarely against the government’s stated policy and principle of standing for and ensuring freedom of expression. The Prime Minister has taken strict notice of the filing of this petition.2/3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 7, 2022
وفاقی وزیر کے مطابق بدقسمتی سےپٹیشن دائر کرنے کا بروقت پتا نہ چل سکا بشام میں سگنل نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کو ، کیونکہ ہم دن کے وقت بشام میں تھے جہاں کوئی سگنل نہیں تھے وزیراعظم نے ایف آئی اے کی جانب سے پٹیشن دائر کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور اسے واپس لے لیا گیا ہے۔
Unfortunately, the news of this petition was a little late to reach us due to the fact that we were in Bisham during the day where there were no signals.3/3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 7, 2022
اس سے پہلے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے مشترکہ بیان میں پیکا ایکٹ شق 20 کی بحالی کے لیے ایف آئی اے کی اپیل پر اظہارِ تشویش کیا تھا ۔
دوسری جانب ترجمان ایف آئی اے نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وفاقی ادارے نے وزارت داخلہ اور حکومت کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کی تھی جو واپس لی جا رہی ہے۔