روس کا یوکرین پرسب سے بڑا فضائی حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے
0
153
attack

کیف: یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روس کےفضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

باغی ٹی قی: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کےفضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

روس نے جمعہ کے روز یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر 158 میزائل اور ڈرون داغے جسے یوکرین کے حکام نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بدترین فضائی بمباری قرار دیا،یوکرینی صڈر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ روس نے تقریباً 120 شہر اور دیہات کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں اشیا کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہوئے جن میں مختلف قسم کے بیلسٹک اور کروز میزائل اور ایرانی ساختہ ڈرون شامل تھے۔

غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

علاوہ ازیں یوکرین کے فضائی دفاع نے کہا کہ اس نے 87 روسی میزائل اور 30 ​​سے ​​زیادہ ڈرون مار گرائے ہیں دوسری جانب نیٹو نے کہا ہے کہ اتحاد کی فضائیہ نے رواں سال کے دوران روسی فوجی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے 300 سے زائد بار اپنے طیارے لانچ کیے ہیں۔

اتحاد نے کہاکہ نیٹو کے طیاروں اور روسی طیاروں کے درمیان فضائی مقابلوں کی اکثریت محفوظ اور پیشہ ورانہ تھی روسی فوجی طیاروں کے ذریعے نیٹو کی فضائی حدود میں دخول نایاب تھا اور عام طور پر مختصر دورانیے کے لیے تھا روسی طیاروں کا داخلہ زیادہ تر بحیرہ بالٹک کے اوپر ہوا۔

حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے ڈرون کو امریکہ نے گرا …

گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد نیٹو نے زیادہ لڑاکا اور نگرانی کے طیاروں کی پروازوں کے ذریعہ مشرقی کنارے پر اپنے فضائی دفاع کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے نیٹو کے ترجمان ڈیلن وائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو کے لڑاکا طیارے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں اور اگر ہمارے اتحادیوں کی فضائی حدود کے قریب مشکوک یا غیر اعلانیہ پروازوں کا پتہ چلتا تو وہ پرواز کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

Leave a reply