حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس،اراکین کو لاہورمیں ہی رہنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے حلف اور انتخابات پر ممکنہ عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی،حمزہ شہباز نے لیگی ارکان اسمبلی اور آزاد ارکان اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں دوبارہ انتخاب ہوا تب بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کریں گے،

حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ماہرین سے مشاورت کی گئی ، ایوان میں تازہ نمبر گیم کا بھی جائزہ لیا گیا، حکومتی اتحاد کے تمام ارکان کو لاہوربلا لیا گیا ہے،اور تا حکم ثانی لاہور سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے

حمزہ شہباز کا آج میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران پنجاب میں آئین کی پامالی کا ورلڈ ریکارڈ بنا، سابق حکومت نے اداروں کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔ نیا پاکستان بنانے والوں نےپرانا پاکستان بھی برباد کردیا، پولیس افسران کی تعیناتی میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی،عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور حلف کو تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، آج سماعت مکمل ہوئی،عدالت نے کل تک کے لئے سماعت ملتوی کی ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی تو عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہیٰ کو امیدوار نامزد کیا تھا، ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا، پنجا ب اسمبلی کے اجلاس اسمبلی ہال اور ایوان اقبال میں الگ الگ ہوتے رہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین ن لیگ کے ساتھ مل گئے تھے، بعد ازاں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ ملنے والے اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا ، 20 صوبائی نشستوں پر الیکشن اب 17 جولائی کو ہو رہے ہیں

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

Shares: