حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رحمت ہی رحمت کے عنوان سے اٹھارہویں روزے کے افطار پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ کیپٹن ماجد وسیم اختر، یوکے سے سینئر صحافی اظہر جاوید،مفتی ریاض جمیل شریک ہوئے،

مفتی ریاض جمیل کا کہنا تھا کہ حسد دنیا میں وہ گناہ ہے جو سب سے پہلے سرزد ہوا، شیطان نے سجدہ نہ کیا حسد کی وجہ سے، حسد اور تکبر شیطان میں موجود تھا ،دنیا میں پہلا گناہ حسد کی وجہ سے ہوا، پہلا قتل بھی حسد سے ہوا، قیامت تک جتنے بھی قتل ہوں گے اس کا گناہ پہلے قتل پر آ جائے گا، حسد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے کیسے آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے، حسد کی وجہ سے لوگ نظر بد لگاتے ہیں، اونٹ کو ہنڈیا اور انسان کو قبر میں داخل کر لیتی ہیں

مفتی ریاض جمیل کا کہنا تھا کہ حسد کرنے والا اللہ کی تقسیم پر اعتراض کرتا ہے، رشک کر سکتے ہیں کہ جو اسے دیا ہے وہ مجھے بھی دے دے، انسان اللہ کی ترتیب پر راضی رہے کہ جو چیز اللہ نے اسکو دی ہے وہ اسکا مقدر کرے اور جو چیز مجھے چاہئے وہ میرے حق میں بہتر کرے، حسد کرنے والا نظر نہیں آتا وہ چھپا دشمن ہوتا ہے اور اندر ہی اندر نقصان پہنچاتا ہے، نظر نہ آنے والے دشمن سے کیسے بچیں اس کا طریقہ ہے کہ اللہ سے دعا مانگیں کہ اللہ اسے اپنی پناہ میں لے لے، اسی طرح حسد سے بچنے کی دعا مانگنی چاہئے، یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے ان سے حسد کیا اور انتہا پر جان چلے گئے لیکن وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے حاسد ہمیشہ ناکام رہتا ہے، حسد کی بجائے رشک کریں اور اللہ سے دعا مانگیں ،یہ کبیرہ گناہ ہے، پھر اسکے اندر اور کئی گناہ ہیں،

مفتی ریاض جمیل کا کہنا تھا کہ بغض کہتے ہیں دل کی اس کیفیت کو انسان اس کو نقصان پہنچانے کا سوچتا رہے اور اسے سکون نہ ملے، بغض کرنے والا اندر ہی اندر رکھتا ہے جب اسکو موقع ملتا ہے تو وہ سب کسر نکالتا ہے اور اظہار کے موقع ڈھونڈ کر سب کچھ کرتا ہے.

اظہر جاوید نے یوکے سے کہا کہ چار جو نئے چینل شروع کئے اس پر مبارکباد دیتا ہوں، اسوقت کرونا کی صورتحال ڈاؤن فال کی طرف جا رہی ہے اور کم ہوتا نظر آ رہا ہے، سرکاری اعدادو شمار میں کہا گیا کہ ریٹ ون سے نیچے چلا گیا ہے، یوکے میں ایک سے نیچے ہونا تسلی بخش ہے، لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، برطانوی وزیراعظم نے پریس بریفنگ دی تھی صحتیاب ہونے کے بعد اس میں اشارے دیئے کہ مئی کے آخر تک لاک ڈاؤن جاری رکھنا چاہتے ہیں، یہاں کی حکومت سمجھتی ہے کہ اگر لاک ڈاؤن جلدی کھول دیا گیا تو کرونا وائرس کے بڑھنے کا خطرہ ہے، رمضان مین تمام مساجد یہاں بند ہیں کسی مسجد میں نماز کی ادائیگی نہین ہو رہی،

اظہر جاوید کا مزید کہنا تھا کہ توقع یہی کی جا رہی ہے کہ مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن کھلے گا اور عید بھی ہماری لاک ڈاؤن میں گزرے گی، شاید کچھ اقدامات نرم کئے جائیں کیونکہ لوگوں کا پریشر بہت ہے، حکومت نے کافی لوگوں کی مدد کی لیکن دیہاڑی داروں کے لئے مسائل ہیں، یہاں کی عوام نے رولز پر عمل کیا ہے اور لاک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام قوانین کو مانا ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے

اظہرجاوید نے مزید کہا کہ یہاں پر زندگی نارمل ہونے کا حکومتی منصوبہ مرحلہ وار ہے، چار مرحلوں میں کھولا جائے گا سب سے پہلے چھوٹے بزنس کو کھولا جائے گا جن کا زیادہ سیٹ اپ نہین ہے جو بڑے سٹور ہیں انکو بعد میں کھولا جائے گا.لاک ڈاؤن کے بعد پتہ چلے گا کہ کون کونسے ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوئے ہیں، مکمل لاک ڈاؤن ختم ہونا یہ جولائی سے اگست تک جا سکتا ہے، اٹلی ،جرمنی کھلنے جا رہا ہے، فرانس اگلے ماہ کے وسط مین بھی کافی چیزیں کھول دے گا، برطانیہ لاک ڈاؤن میں دو ہفتے بعد آیا تھا اسلئے بعد میں کھلے گا.

اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ میں جب بھی پاکستان سفر کرتا ہوں پی آئی اے پر سفر کرتا ہوں، پی آئی اے نے اپنا سٹینڈرڈ بہتر کیا ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں،پی آئی اے کے لوگ جس طرح وہ مسافروں کو جو سہولت دے سکتے ہیں وہ دیتے ہیں، لندن میں لوگ جب ہمیں فون کرنے دیتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے جو لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے ہیں.

اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں طلبا، روزگار کے لئے جو لوگ آئے ہیں انکو کافی اخراجات پڑ رہے ہیں ایک فلائٹ کل گئی ہے ایک آٹھ مئی کو جائے گی،ہمیں لوگوں کی کالز آتی ہیں ، طلبا مشکل مین ہیں ، برطانیہ میں پاکستان کے لئے فلائٹ بہت بڑا مسئلہ ہے یہاں بہت سارے پاکستانی ہیں ، لوگ پریشان ہیں اس وجہ سے پروپیگنڈہ زیادہ ہوتا ہے، پی آئی اے کے ترجمان یا کسی نمائندے سے عوام کو آگاہی دی جانی چاہئے، اگر چارٹرڈ طیاروں کو یہاں سے اجازت مل سکتی ہے تو ہمیں بھی زیادہ طیاروں کو آنے کی اجازت ملنی چاہئے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ نارمل لائف نہیں کہ پی آئی اے کو مسافر مل رہے ہوں اور وہ فلائٹ شروع کر دے، اب حالات کچھ اور ہیں،ایئر لائن کو حکومت کے آگے سفارشات رکھنی پڑتی ہیں پھر اسکے بعد فلائٹس آتی جاتی ہیں حکومت جو کہتی ہے اسکو فالو کرنا پڑتا ہے، انکی ایس او پیز ماننی پڑتی ہیں. پی آئی اے کی طرف سے کوئی کمی نہیں یہ حالات ایسے ہیں، پی آئی اے پوری کوشش کر رہی ہے کہ پاکستانیوں کو واپس لایا جائے،

کیپٹن ماجد وسیم اختر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں فلائٹ کرنا فرنٹ لائن ورکرز مین ہی شامل ہیں، ہماری خواہش ہے کہ تمام مسافروں کو لے کر آئیں، پی آئی اے کی فلائٹس ان علاقوں میں جا رہی ہیں جہاں پہلے نہیں گئیں، اب امریکہ میں جائے گی یہ پی آئی اے کے لئے بہت اچھا موقع ہے،اس سے پی آئی اے کو کھڑا ہونے کا موقع ملے گا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایئر کمپنیاں بند ہو رہی‌ہیں ،ملازمین کو نکال رہی ہیں جس پر کیپٹن ماجد وسیم نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اچھا موقع ہے، ہمیں اس کی بہتر منصوبہ بندی کرنی ہو گی،لوگوں کو شکاتیں رہتی ہیں ایک کمپنی بلکہ گھر سے شروع کریں وہاں بھی شکایات ملیں گی. شکوہ ضرور کریں لیکن حسد نہ کریں،

ماجد وسیم نے کہا کہ ہم جب فلائٹ سے واپس آتے ہیں ہمیں قرنطینہ کیا جاتا ہے،آج کیا حالات ہین ہفتے بعد کیا ہوں گے اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، امریکہ نے فلائٹ کی اجازت دے دی، اس سے مسافر آئیں گے، پی آئی اے جائے گی.

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

حسد اللہ کی تقسیم پر اعتراض، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں مہمانوں کی گفتگو

Shares: