اجزاء:
مایونیز آدھا کپ ، کالی مرچ آدھا چمچ ، باریک پسی ہوئی چینی ایک چمچ ، نمک ایک چوتھائی چمچ ، دودھ دو چمچ ، بند گوبھی کرش کی ہوئی اور گاجر کرش کی ہوئی 2 کپ ، انڈے دو عدد ، لال مرچ ایک چوتھائی چمچ ، نمک ایک چوتھائی چمچ .چکن برگر پیٹیز برگر بن ، ہری چٹنی ، کیچپ ، ٹماٹر دو عدد
ترکیب:
مایونیز کالی مرچ پسی ہوئی چینی نمک دودھ بند گوبھی اور گاجر سب کو باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور رکھ دیں ایک اور باؤل لیں اس میں دو انڈے نمک اور سرخ مرچ ایک چوتھائی لیں ان کو اچھی طرح پھینٹ لیں برگر پیٹیز لیں اور ان کو آئل میں ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن کر لیں جب براؤن ہو جائے تو اس پر انڈے کا آمیزہ ڈال دیں جب انڈہ پک جائے تو انڈے کو پیٹیز پر لپیٹ دیں اور برگر بن لیں اس کے نیچے والے پیس پر ہری چٹنی لگائیں پھر کیچپ لگائیں اور اسکے اوپر ٹماٹر کے قتلے رکھ دیں اب پیٹیز انڈہ رکھیں بند گوبھی کے پتے رکھ کر اوپر کول سلاء رکھ دیں اور ٹماٹر کیچپ لگا اوپر برگر بن کا دوسرا پیس رکھ دیں مزیدار برگر تیار ہے