پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسہ مسلسل جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 200.17 روپے کا ہو گیا ہے-
باغی ٹی وی : انٹر بینک مارکیٹ میں 1.78 روپے اضافے کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے تعاون کی یقین دہانی
رواں ہفتے ڈالر 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 16.97روپے مہنگا ہو چکا ہے رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کی مالیت 1735 ارب روپے بڑھی ہے گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی ، درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑگیا ہے جو اسکی قدر میں تیزی سے اضافے کا باعث بن گیا ہے۔
سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ماہرین کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق طلب کئے گئے اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت تجارت کے حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی جبکہ وزیراعظم کو غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اجلاس میں وزیراعظم کو امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس میں آن لائن شرکت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی معاشی حالات پر قابو پا لے گی۔