معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ صاحبہ کچھ دنوں پہلے اہلخانہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی سے نہیں نوازا گیا،مجھے ہمیشہ سے بیٹوں کی خواہش تھی، بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے، ان کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔

بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

صاحبہ کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکارہ نے وضاحت پیش کی تھی صاحبہ نے کہا تھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی، میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

بعد ازاں معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آئیں جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر صاحبہ کے ہمراہ کی ایک تصویر شیئر کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

جویریہ نے لکھا کہ میں صاحبہ کو ایک بہن کی طرح سے جانتی ہوں، وہ دل کی صاف اور ایک حساس انسان ہیں میں نے اسے اللہ سے بیٹیوں کے لیے دعائیں مانگتے دیکھا ہے اور پھر اللہ کی دین پر شکر ادا اور صبر کرتے بھی دیکھا ہے، جو کچھ صاحبہ نے کہا اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ۔

اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے مزید لکھا کہ میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے، دلوں کے بھید اللہ جانتا ہے اور کسی کو دوسرے کو پرکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

جویریہ سعود کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبہ نے ساتھ دینے پر اداکارہ کا شکریہ اداکیا کہا کہ آپ کی سپورٹ کا شکریہ ورنہ نہیں تو میں تنقید اور صدمے سے مر ہی جاتی-

مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Shares: