باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،

جج احتساب عدالت نے کہا کہ 30 دن مکمل ہو گئے ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،تمام ملزمان کو بذریعہ اشتہار بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے ،احتساب عدالت کے جج نے غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری ڈکلیئرکردیا۔

احتساب عدالت نے نصرت شہباز، بیٹے سلیمان شہبازکواشتہاری قراردے دیا،عدالت نے شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو بھی اشتہاری قراردے دیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مجھے جس گاڑی میں لایا جاتا ہے اسکی بریک نہیں تھی ،واپسی پر میری گاڑی کوحادثہ ہوا شکر ہے کوئی نقصان نہیں ہوا ،ہم عدالت کی کسٹڈی میں ہیں،گاڑیوں کی بریکیں ہی نہیں حادثہ ہوتا ہے عدالت نے حمزہ شہباز کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کر دی

شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں 3 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے،عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو گواہان پر جرح کرنے کا حکم دے دیا

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Shares: