کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی چلا گیا۔

باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 میکس 8 طیارے کا نقص قومی ائیر لائن کے انجینئرز نے دور کیا جس کے بعد کراچی سے دہلی کیلئے اسپائس جیٹ کے طیارے نے پرواز SG-9922 کے طور پر اڑان بھری۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی سے صبح 3:24 پر ٹیک آف کرکے طیارہ 5:35 پر دہلی میں لینڈ کرگیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

واضح رہے کہ اسپائس جیٹ کی پرواز SG-11 نے منگل کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں ٹھہرایا گیا اور ان کی خاطر تواضع کی گئی مسافروں کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کھانا اور سہولیات کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

بعد ازاں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے بھارتی طیارے کو اگلی پرواز کیلئے ’ان فٹ‘ قرار دے دیا تھا جس کے بعد مسافروں کو لینے متبادل فلائٹ بھارتی ائیر لائن ’اسپائس جیٹ‘ کی پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے کراچی شام 4:42 پر پہنچی تھی جو بوئنگ 737 طیارہ کراچی میں 8 گھنٹے سے پھنسے 138 مسافروں کو دبئی لے کر رات 9:15 پر دبئی روانہ ہوئی-

بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

پی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے انجینیئرز نے بھارتی طیارےکے کاکپٹ کا معائنہ کیا، بھارتی طیارے کے کیپٹن نےطیارے میں موجود فیول کا لیول چیک کرایا، بھارتی کیپٹن نےطیارے کی مرمت بھارتی انجینیئرز سے کرانے کا کہا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے کے عملے سمیت 138 مسافر متبادل پرواز سے 12 گھنٹے بعد دبئی چلے گئے تھے جب کہ مرمت کیلئے بھارتی طیارہ 18 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود رہا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ طیارہ محض تین سال پرانا ہے اور اس نے دسمبر 2018 میں پہلی اڑان بھری۔

شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ

Shares: