وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دنیا کے امن کو غزہ میں امن سے مشروط قرار دیا، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین پر عالمی فورمز پر بات کی ، مظلوم فلسطینیوں تک پیغام پہنچے گا کہ دنیا کے ممالک ان کی صورتحال پر تشویش میں ہیں،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے .ایس آئی ایف سی کے تحت چائنہ، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودیہ، یورپین یونین، امریکہ اورمشرق وسطی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملےگا۔ اس کی مثال یو اے ای کی سرکاری ایجنسی کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے مختص کرنے کی رپورٹ ہے۔
کیا شیخ مجیب پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس تھا ؟ کیا انہوں نے بھی تحائف بیچے؟ عطا تارڑ
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں اس وقت سرگرم ہیں، 2024 کی صورتحال کو 1971 سے کس طرح ملایا جارہا ہے، کون ملا رہا ہے، ان کا ایجنڈہ کیا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں خان نہیں تو پاکستان نہیں، یہ اپنے آپ کو شیخ مجیب سے ملا رہے ہیں، آپ نے 1971 کی تاریخ کبھی پڑھی ہے؟ شیخ مجیب کی تصویریں لگا کر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا شروع کردیئے ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میں نہ رہا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا ،سیاسی مفادات اور اپنی بقاء کو پاکستان کی بقاء سے جوڑا جاتا ہے ، بانی چیئرمین نے اپنی خواہش پر وزرائے خزانہ سے آئی ایم ایف کو خط لکھوایا،آپ کی خواہش پر پاکستان تباہ نہیں ہو گا ، بار بار نظام کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کی گئیں، کیا قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کھیلنے کے لئے ہوتی ہے؟ آپ نے اپنے دور میں دوست ممالک سے کیا رویہ اپنایا ؟کیا شیخ مجیب پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس تھا ؟ کیا انہوں نے بھی تحائف بیچے؟ مظلوم وہ ہے جس نے بلیک مارکیٹ میں تحائف نہ بیچے ہوں، مظلوم وہ ہوتا ہے جس نے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا نہ مارا ہو ، عدت والا کیس ہم نے نہیں کیا، خاور مانیکا نے کیا،سائفر کیس میں آپ نے سیاسی فائدہ اٹھایا اور ملک دشمن بیانیہ بنایا،یہ لوگ ملک دشمن ہیں، کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان بھی نہیں،یہ ملک 27 رمضان کو وجود میں آیا، یہ تا قیامت رہے گا مگر آپ کی ملک دشمنی عیاں ہے،
ملک ریاض کو چاہئے تھا شامل تفتیش تو ہوتے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملک ریاض کو چاہئے تھا کہ باہر بیٹھ کے تو بات نہیں ہوتی، شامل تفتیش تو ہوتے، پلیز میری یہ بات میوٹ نہ کیجیے گا میری ٹی وی چینلز سے درخواست ہے اور مجھے پتہ ہے بعد میں مجھے اسکا بہت نقصان ہونا ہے جتنے وہ طاقت ور ہیں، اللہ کو جانی دینی ہے اسکے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے.
ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست