خضدار، ایک دھماکے کے بعد عوام کے جمع ہونے پر دوسرا دھماکہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار میں دھماکہ ہوا ہے
خضدار کے علاقے عمر فاروق چوک میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیے، سیکورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کردی ہے
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا دھماکے کے بعد جائے وقوع پر آگ بھڑک اٹھی 13 زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار لایا گیا ہے
خضدار شہر میں یکے بعد دو دھماکے ہوئے، گنجان کاروباری مرکز عمر فاروق چوک پر پہلا دھماکا ہوا جس کے بعد عوام جمع ہونے کے فوراً بعد دوسرا دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار موقعہ پر پہنچ گئے زخمی افراد کو ریسکیو کیا گیا
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے کی مزمت کی ہے،وزیراعلی نے دھماکے میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلی نے خضدار کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک قوم اور قبائل کے دشمن ہیں کوئی بھی مزہب اور معاشرہ خون ناحق بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔ وزیراعلیی نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لا یا جائے خضدار شہر اور قومی شاہراہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین زمہ داری ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے
وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے خضدار دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی، وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں دھماکہ کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں صوبائی حکومت عوام کے ساتھ مل کر امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے ۔
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی
سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار
شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،








