26 مارچ جلسے سے مینار پاکستان پارک کو نقصان،ہرجانہ وصول کریںگے،نگران حکومت

minarpark

26 مارچ کے جلسے سے مینار پاکستان پارک کو نقصان ہوا، ہرجانہ وصول کریںگے،نگران حکومت
نگران صوبائی ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایچ اے کا ماحول کیساتھ گہرہ تعلق ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر شہر لاہور کو حقیقی معنوں میں خوبصورت بنائیں گے۔ کرپشن کو روکنے اور ادارے کی بہتری کیلئے مجھے ہاؤسنگ کی وزارت دی گئی۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔ کام کے ساتھ احتساب بھی ہو گا۔ ہم رہیں یا نہ رہیں عوام کا بھلا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کیساتھ اقدامات کرے۔ اخراجات کم کریں اور آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پی ایچ اے جین مندر لاہور کے پاس فوڈ کورٹ بنانے کے حوالے سے تجاویز اور ریلوے ٹریک کے ساتھ پارکس بنانے کے منصوبے پر تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے جبکہ درختوں کی جیو ٹیگنگ کے عمل کو تیز کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے آئندہ اجلاس میں پی ایچ اے کے عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی رپورٹ پیش کرنے، پارکس میں پبلک ٹوائلٹ بنانے اور گرین بلٹس کو سڑک کی سطح سے نیچے بنانے کی تجویز پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی تفریح کے حوالے سے کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پی ایچ اے لاہور نے شہر میں بہت سی جگہوں پر اچھے کام کیے ہیں مگر بہتری کی گنجائش ہر جگہ موجود رہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ 26 مارچ کے جلسے سے مینار پاکستان پارک کو نقصان ہوا جبکہ زمان پارک کی گرین بیلٹس کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ پی ایچ اے پارکس کو ہونے والے نقصانات کا حرجانہ وصول کرے گا اور کسی شخص کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Comments are closed.