ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد ہوا ،اس میں 70 سے زائد وفود نے شرکت کی،
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خارجہ نے افتتاحی تقریر میں مستقبل کے وبائی امراض کے خلاف عالمی شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی،کانفرنس کا اختتام آج اسلام آباد اعلامیہ کے ساتھ ہو گا ،پاکستان نے امریکہ کی جانب سے خصوصی تشویش والے ممالک میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ،پاکستان جنوبی افریقہ کی جانب سے غزہ کے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو سراہتا ہے ،پاکستان اس حوالے سے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہے ،ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں ،ہم فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں ،ایسا حل جس میں فلسطین 1967 سے قبل کی سرحدوں پر القدس بطور دارالحکومت ہو ،
ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ستر برس سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار کر رہا ہے ،وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ جلد عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،مولانا فضل الرحمان کا دورہ افغانستان حکومت پاکستان یا دفتر خارجہ کی جانب سے نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان کو دورہ پر جانے سے پہلے دفتر خارجہ نے بریفنگ دی تھی، مولانافضل الرحمان اپنے مرضی سے گئے ہیں حکومت پاکستان کی ترجمانی نہیں کررہے ،افغان وفد کے ساتھ بارڈر سکیورٹی سے متعلق بات چیت ہوئی، ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مزاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروپ اور ٹی ٹی پی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ