مسرت چیمہ اور عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے
تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز یعنی 10 مئی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔ جبکہ آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مسرت چیمہ کی گفتگو میں عمران خان کہہ رہے کہ "ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو پہنچ گئی میسج؟”
اگر آپ کا ڈومیسائل پنجاب سے ہو تو قانون اور قانون بنانے والے ادارے آپ کے گھر کے نوکر ہیں۔
عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی آڈیو لیک۔ pic.twitter.com/n7n39CCzfz— Faisal Bajeer (@bajeerfaisal1) May 11, 2023
جس پر مسرت جمشید چیمہ کہتی ہے کہ  سر میں نے میسج پہنچایا ہے۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔ عمران خان کہتے ہیں: نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟  اس پر مسرت جمشید چیمہ کہتی ہے خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، بات کراسکتی ہوں۔ عمران خان جواب دیتے ہیں کہ اعظم سواتی سے بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پر یہ ضرور کریں، یہ جو  انہوں نےکیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس 
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا   
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی 
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ جی بالکل بالکل، سرآپ بے فکر ہوجائیں۔ عمران خان کہتے: یہ کیا کر رہاہے، یہ جو چیف جسٹس ہے ان سے آرڈر لیتا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ نیب نے 9 مئی کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا جبکہ آج سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے اور عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔








