این اے 56 ، شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

0
139
Sheikh Rasheed

لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیر داخلہ شیح رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے ووٹر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ،لارجر بنچ نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا،عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کے بعد الیکشن پیٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کسی کو تو اسمبلی میں آنے دیں ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کی حمایت کی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ رشید نادہندہ ہیں ،وہ چار لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں ،انہون کے گوشواروں میں پراپرٹی کآ ذکر نہ کیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے ووٹر ارسلان مقصود کیس پر سماعت کی، این اے 56 کے ریٹرننگ افسر کے شیخ رشید کے کاغذات منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا

شیخ رشید کو رات 2 بجے نیو ٹاون منتقل کیا گیا جہاں ٹھنڈے فرش پر لٹایا گیا،شیخ راشد شفیق
دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کرپٹ آدمی نہیں ہے، شیخ رشید نے کرپشن کی وجہ سے 3 سے 4 دفعہ جیل نہیں بھگتی، شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمر کا آخری حصہ شہر میں عزت سے گزارنا چاہتا ہوں، 17 دفعہ وزیر رہنے والا نہ ہاوسنگ سوسائٹیز کا مالک ہے اور نہ ہی پلازوں کا، شیخ رشید 5 مرحلے کی لال حویلی میں رہنے والا راولپنڈی کا فرزند ہے، شیخ رشید احمد کو رات 2 بجے نیو ٹاون منتقل کیا گیا جہاں ٹھنڈے فرش پر لٹایا گیا، اڈیالہ جیل 40 روزہ چلے سے بہتر ہے، 10اپریل 2022 کو جب عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو سب سے استعفیٰ میں نے اور شیخ رشید نے دیا،ہم اس وقت لوٹے نہیں بنے،جو اپنے آپکو پیدائشی یہ کہتے تھے کہ ہمارا جماعت کیساتھ تعلق ہے وہ سب سے پہلے لوٹے بنے، 10 اپریل 2022 کے بعد جو ظلم میرے خاندان پر ہوا ہم نے اُف تک نہیں کیا، یہ جو مسلم لیگ ن کے امیدوار خوشیاں منا رہے ہیں کہ ہمیں عمر قید کی سزا ہو گئی تھی، "تم نے تو چھ چھ مہینے اسپتالوں میں گزارے ہیں”، انکی گرفتاریوں کا ریکارڈ نکال کر دیکھیں ہتھکڑی انہیں ایک دن نہیں لگی،

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نو مئی کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا شیخ رشید کو آج عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے ،پولیس شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

Leave a reply