نواز شریف کی صحت بارے ڈاکٹر عدنان نے دی صحافیوں کو بریفنگ ،کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج ڈکٹر عدنان نے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے، یہ ممکن نہیں کہ ان کا پلیٹ لٹ کاؤنٹ مینٹین کیا جائے، انکا اچھے ہسپتال میں علاج جاری ہے، بہترین کارڈیالوجسٹ پروفیسرسائمن سے بات ہوئی ہے، وہ بین الاقوامی کارڈیالوجسٹ ہیں ،

ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ سروسز ہسپتال میں نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا، انہیں ہارٹ کا پرابلم بھی ہے، جب میڈیکل ٹیم کلیرنس دے گی کہ علاج کے وقت ان کا خون کںٹرول میں ہو گا نہیں بھے گا پھر علاج شروع ہو گا، انکا علاج جاری ہے، جب تک ڈاکٹرون کی ٹیم کلیئر نہیں کرے گی،ہم کچھ نہیں بتا سکتے کہ کب تک علاج رہے گا. بلڈ کی جو بیماریاں ہوتی ہیں وہ ایکسپرٹ ہوتے ہیں، کراچی کے پروفیسر شمسی صاحب کو لاہور میں بلایا گیا تھا،

حسین نواز نے کہا کہ ہم آپ کو ذاتی طور پر ڈاکٹر عدنان سے ملوا رہے ہیں، ہر دفعہ ہسپتال میں‌وزٹ کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی گئی، آنے والے چند دنوں میں میڈیکل رپورٹ عدالت میں داخل ہو گی اور ہمارے وکلا کیس دائر کریں گے، اس سے ساری چیزیں واضح ہو جائیں گی.

حکومت کی جانب سے کہا جاتا رہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج نواز شریف کی صحت بارے آگاہ نہیں کر رہے ایک ہی رپورٹ بار بار بھجوا دیتے ہیں تا ہم اب ڈاکٹر عدنان نے لندن میں میڈیا کو نواز شریف کی صحت بارے بریفنگ دی،

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

Shares: