ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم منتقل کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے آج اپنے بورڈ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم ٹرانسفر کردی ہے۔ اسحاق ڈار کہا کہ حکومت پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم پروگرام فنانسنگ کے طور پر منتقل کی گئی ہے۔
Asian Infrastructure Investment Bank (AIIB) has transferred today, as per their Board’s approval, to State Bank of Pakistan/Government of Pakistan
US $ 500 million as program financing.— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 29, 2022
قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ پاکستان کو تین مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر4ارب ڈالرز ملیں گے جو سیلاب سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ورلڈ بینک سے 1تا2ارب ڈالرز ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب اورایشین انفرا اسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50کروڑ ڈالرز ملیں گے۔
مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ایشائی ترقیاتی بینک کا اجلاس25اکتوبر کو ہوگا ،جس میں پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی فراہمی کی ممکنہ طور پر منظوری دی جائیگی،حکومت نے مالی سال23کی پہلی سہہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی مد میں4ارب ڈالرز کی ادائیگی کی،حکومت کی جانب سے محض اکتوبر میں اب تک بیرونی قرضوں کی مد میں60کروڑ ڈالرز ادا کئے جاچکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
جبکہ اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں بہتری کیلئے مصنوعی طور پر ڈالرز فروخت کئے جانے کے امر کی تردید کی تھی بلکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی مضبوطی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ جائزہ کے مطابق مجموعی قومی آمدن کے 3فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 18تا20فیصد کے درمیان رہنے کے امکانات ہیں۔