پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے پر زور
پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے پر زور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے شروع میں سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے سینیٹ میں پیش کردہ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس (ترمیمی) ایکٹ 1997 سیکشن 26 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ موجودہ قانون کے مطابق اگر کوئی من گھڑت ثبوتؤں کی بنیاد پر کسی بھی شہری کے خلاف نشہ آور اشیاء کے استعمال اور تذکری پر مبنی جھوٹا کیس بناتا ہے تو اْسے عدالت تین سال کی سزا دے سکتی ہے۔ اس ترمیم کے مطابق تین سال کی سزا کو بڑھا کر دس سال کیا جائیگا۔
سینیٹر رانا مقبول احمد کا کہنا تھا کہ سزا کو بڑھانے سے جھوٹھے مقدمات کا تدارک ممکن ہو سکے گا۔ اور عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالے جانے کا سلسلہ بند ہو پائے گا۔ بیگناہ لوگوں کو جیل میں ڈالنے والے لوگوں کی بھی حوصلا شکنی ممکن ہو سکے گی۔ سیکریٹری محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا تھا کہ سزا کو بڑھانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ موجودہ قانون کے مطابق پہلے ہی کسی کو آج تک سزا نہیں ہوئی۔ ہمیں چاہیے کہ موجودہ سسٹم کو اس طرح سے بہتر کریں تا کہ اصلی مجرم بچ کر نہ نکل پائے اور جو بھی جوٹھا مقدمہ بنائے اْسے یقینی طور پر سزا ہو۔ وزارت کے حکام نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اگر سزا کو بڑھا کر دس سال کیا جائیگا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام منشیات کی روک تھام کے لیے ملزموں پر ہاتھ ڈالنے سے کترائیں گے۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھاکہ اس بل پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ممبران کی رائے لیتے ہوئے مجوزہ ترمیمی بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تا کہ مجوزہ ترمیم پر علماء کا موقف بھی لیا جا سکے۔چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی کی طرف سے اپنے سابقہ اجلاسوں میں کی گئی سفارشات/فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال پر وزارت کے حکام سے جواب طلب کیا۔ وزارت کے حکام نے تمام سفارشات پر موجودہ صورت حال کے حوالے سے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا۔
کمیٹی نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کی جانب سے نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے ایک نئے قانون کے اجراء کے معاملے پر بھی غور کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری نے کمیٹی کے اگلے اجلاس میں صوبائی محکمہ قانون اور وفاقی وزرات قانون کے حکام کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔ چیئرمین کمیٹی اور دیگر کمیٹی ممبران نے پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جس پر وفاقی سیکریٹری نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اس حوالے سے یو این کی جانب سے ایک مفصّل سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد منشیات کے عادی افراد کا تازہ ترین ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ کمیٹی کو ایک نجی این جی او کی اہلکار نے منشیات کی روک تھام اور عوام میں اس مسئلے پر آگاہی کو عام کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی
چیئرمین کمیٹی نے این جی او کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور نئی نسل کو اس لانت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور خاص طور پر نوجوانوں کو منشیات کے دور رس نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے ایک بھرپور کمپین کی ضرورت ہے۔ وفاقی سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ اے این ایف نے ایک ہیلپ لائن بھی بنائی اور ایک ایپلیکیشن بھی لانچ کی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک معلومات پہنچائی جا سکیں اور نشے کے عادی افراد کی مدد کی جائے۔
کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز، رانا مقبول احمد، شہادت اعوان، نصیب اللہ بازئی، فلک ناز، انور لال دین، جام مہتاب حسین دھر، رانا محمود الحسن، عطا الرحمن، اور متعلقہ وزارت کے حکام نے شرکت کی
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار
نئی قسم کی منشیات،اراکین پارلیمنٹ نے سر پکڑ لیا
وفاقی وزیر کی اخراجات پورے کرنے کیلئے ضبط شدہ منشیات فروخت کرنے کی تجویز
منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بارے بڑا فیصلہ
چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے
تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح
تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں
تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے