پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک بھارت سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں،عبداسلام انصاری

ڈیرہ غازیخان۔خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، گستاخ مودی حکومت مذہبی آزادی کو بھارت میں مسلسل پامال کر رہی ہے، بی جے پی کی ترجمان نے نبی کریمۖ کی شانِ میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں جماعت غرباء اہلحدیث کی جانب سے نکالی گئی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے امیر جماعت غرباء اہلحدیث عبدالسلام انصاری نے کیا انہوں نے کہا پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک بھارت سے تجارتی سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں کیوں کہ گستاخ مودی حکومت مذہبی آزادی کو بھارت میں مسلسل پامال کر رہی ہے عبدالمالک انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا بی جے پی کی ترجمان نے نبی کریمۖ کی شانِ میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قاری اکرم،کاشف خٹک،اکرام انصاری،قاری ایوب،پروفیسر عبدالحمید انصاری،ڈاکٹر ساجد انصاری نے کہا بھارتی ترجمان کی طرف سے گستاخی کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں مسلمان نبی کریمۖ کی ذاتِ اقدس کے بارے میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں کر سکتے ۔دوسری طرف جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام چوٹی زیر ین میں حضورۖکی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مین چوک سے کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی شرکانے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکر شدید نعرہ بازی کی ، ضلعی صدر ڈی جی خان واحد بخش کورائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے فوری طورپر انڈین سفیر کوبے دخل کیا جائے اور انڈیا سے تجارت بند کرکے مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ،پاک آرمی اگر اجازت دے تو جماعت اسلامی کے کارکنان بارڈ پار ہوں گے اور گستاخ رسول کا سرقلم کر کے جہنم وصل کریں گے،انہوںنے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج حضورۖسے محبت ہے جو ہماری نجات کا زریعہ بنے گا،شرکاسے زاہد حسین رمدانی صدر تحصیل کوٹ چھٹہ طاہر طیب ایڈوکیٹ صدر تحصیل ڈیرہ غازی خان مولانا عبد الرحمن چنگوانی امیر چوٹی جناب رب نواز خان بزدار جناب سبحان الحق چنگوانی جناب جلیل خان بغلانی جناب لطیف خان حجبانی جناب بابر خان چنگوانی جناب رحیم بخش خان چانڈیہ جناب بلال خان برڑہ حاجی غلام اکبر کورائی جناب محبوب خان کورائی جناب ماسٹر غلام رسول بزدارنے خطاب کیا اورانڈیا کے خلاف نعرے بازی کی اور انڈین سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا،۔

Shares: