بالآخرپاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل کر دیا

0
29

اسلام آباد :بالآخرپاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر کے ساتھ آن ایئر بدتمیزی کے واقعے پر معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ایڈمن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اسپورٹس اینکر کو آف ایئر کیے جانے کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز کو 26اکتوبر کو اسپورٹس پروگرام میں پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے ۔

اس عرصے میں وہ پروگرام بھی نہیں کر سکیں گے، جبکہ ان کی معطلی غیر معنیہ مدت تک کیلئے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن (ایم ڈی پی ٹی وی) اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی

یاد رہے پی ٹی وی کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو معطل اور آف ایئر کرنے کی سفارش کی تھی۔

Leave a reply